جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کیا عید اسپیشل ٹرینوں کے کرائے کم ہو رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر اسپیشل ٹرینوں کےکرایوں میں کمی پرغور کریں گے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیں گی، 17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

اکانومی کلاس پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے شام کو روانہ ہوگی، جب کہ 18 بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی۔ اس ٹرین میں 2 بزنس کلاس اور 2 لوئر اے سی کلاس ہوں گی۔

- Advertisement -

چار میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو افسر ریلوے نے کہا کہ تنخواہوں میں تاخیر کا خاتمہ کر دیا ہے اور گریجویٹی، پنشن کی جلد ادائیگی پر توجہ دیں گے۔

عامر بلوچ نے بتایا کہ زکریا ایکسپریس میں پریمیم لاوٴنج ڈائننگ کار کو بہت پذیرائی ملی، پریمیم ڈائننگ کار جلد تیزگام اور ہزارہ ایکسپریس میں بھی لگا رہے ہیں، چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کر رہے ہیں جب کہ دیگر ٹرینوں کو گرین لائن کی طرز پر اپگریڈ کرنے میں وقت لگےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں