فیصل آباد : کیمیکل ڈور بنانے والوں سے رشوت لینے والا انسپکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم ابراہیم تھانہ غلام محمدآباد میں انچارج انویسٹی گیشن تعینات ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں اسپیشل پولیس ٹیم نے کیمیکل ڈور بنانے والوں کے سرپرست پولیس افسر کیخلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران کیمیکل ڈور بنانے والوں سے رشوت لینےوالا انسپکٹررنگےہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم سب انسپکٹرابراہیم تھانہ غلام محمدآبادمیں انچارج انویسٹی گیشن تعینات ہے۔
آر پی او نے ایس ایچ اوغلام محمدآباد علی عمران سمیت تمام عملے کو معطل کردیا اور ایس ایس پی آپریشنزحسن جاوید کو معاملے کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے پنجاب میں پتنگ سے متعدد لوگوں کے جاں بحق ہونے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی، اسی معاملے سے متعلق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا ۔
جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کو پتنگ کی ڈور بنانے اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔