پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

رقم لے کر بچوں کو امتحان میں نقل کرانیوالے اساتذہ رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں وزیر تعلیم نے چھاپہ مار کر لاہور میں اساتذہ کو پیسے لے کر بچوں کو امتحان میں نقل کرواتے  ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنی خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر لاہور کے علاقے مزنگ میں گورنمنٹ ہائی اسکول پر چھاپہ مارا اور نقل کرتے طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اس چھاپے میں انکشاف ہوا کہ پورے امتحانی مرکز میں کھل کر نقل کی جا رہی تھی اور یہ سب امتحانی مرکز کے انچارج اور انویجیلیٹرز کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر تعلیم نے صورتحال دیکھ کر فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا جس پر ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے سینٹر کے دو انچارج، 4 پرائیویٹ انویجلیٹرز سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ وزیر تعلیم کے حکم پر امتحانی مرکز کو سیل کر دیا گیا۔

چھاپے کے دوران طلبہ وطالبات وزیر تعلیم کے سامنے پھٹ پڑے اور تمام بھید کھولتے ہوئے بتایا کہ  اور امتحانی مرکز کو سیل کر دیا۔

امتحانی مرکز کے 500 سے زائد طلبہ نے سینٹر انچارج اور انویجیلیٹرز کے خلاف گواہی دی اور بتایا کہ پیپر کے 30 ہزار اور ایم سی کیوز کا 20 ہزار مانگے جا رہے تھے۔ انویجیلٹرز کا تو نعرہ تھا کہ ’پیسے دو اور پاس ہو جاؤ‘۔

اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ امتحانات میں نقل نا قابل برداشت ہے۔ سینٹر کے بارے میں شکایات ملنے پر چھاپہ مارا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ خفیہ ٹیمیں صوبے بھر میں موجود، ہر سینٹر سے با خبر ہیں۔ ذمے دار عناصر کو کڑی سزا دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں