اشتہار

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے آج بھی صرافہ مارکیٹ میں ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3258 روپے اضافے سے 2 لاکھ 1 ہزار 303 روپے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سونا 40 ڈالر اضافے سے فی اونس 2254ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان آج بھی جاری ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گونگ تقریب میں شرکت کی اور روایتی گھنٹی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 165پوائنٹس کے ساتھ 67307 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں