جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ میں قیادت کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے اب تک یہ پیشکش قبول نہیں کی ہے۔

بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں ٹی 20 کے کپتان بننے والے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں شاہین شاہ کو کپتان بنایا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار ایک سے شکست کے بعد پی ایس ایل 9 میں شاہین شاہ کی قیادت میں لاہور قلندر کی ناقص پرفارمنس نے بھی ان کے کیس کو کمزور کیا۔

بورڈ میں تبدیلی آئی اور محسن نقوی کے چیئرمین بنتے ہی کپتان کے حوالے سے بیان نے شاہین کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگا دیا۔ نئی سلیکشن کمیٹی بنی تو اس نے بھی قیادت کے لیے اپنا ووٹ بابر اعظم کے حق میں دیا۔ جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر اعظم آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد کے طور پر میدان میں اتریں گے جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں