شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ راحت غنی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ راحت غنی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہمایوں اشرف کے ساتھ مزاحیہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں راحت غنی گاڑی میں آکر بیٹھتی ہیں تو ہمایوں اشرف کہتے ہیں کہ ’شکل تو ویسی کی ویسی ہے۔‘
اداکارہ کہتی ہیں کہ ’کلیزنگ کروانے گئی تھی پلاسٹک سرجری نہیں۔‘
راحت غنی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پلاسٹک سرجری نہیں اور مسکرانے کی ایموجی بھی بنائی۔‘
اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سراہا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
راحت غنی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔