نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلیے ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے کرداروں کا سہارا لینے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی نے الیکشن مہم کے تحت سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل کے کرداروں کی تصاویر پیغامات کے ساتھ پوسٹ کیں جس کا مقصد پارٹی کی گزشتہ برسوں میں عوامی خدمت کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
تاہم بی جے پی کے اس اقدام پر لوگوں کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی جن کا کہنا ہے کہ کرداروں کے ذریعے ووٹرز کو متاثر کر کے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
اس پر ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی قابلِ اعتراض بات ہے کیونکہ یہ کسی کو سیاسی جماعت کو ووٹ دینے کیلیے متاثر نہیں کرتی ہے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کو بی جے پی سے جوڑا گیا ہو۔ ماضی میں شو کے بنانے والوں کو ’سوچھ بھارت مشن‘ کے پروموٹرز کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔