منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ترکیہ کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانی شہری بیوی اور بچوں سمیت جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانی شہری بیوی اور چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد شامل تھی، کوئٹہ کا علی آغا بہتر مستقبل کے لیے خاندان سمیت ایران سے یورپ جارہا تھا۔

سید علی آغا کوئٹہ کے علمدار روڈ کے رہائشی تھے ان کی اہلیہ طاہرہ بی بی اور چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10 سالہ فاطمہ، اور 5 سالہ کوثر زندگی کی بازی ہار گئے۔

- Advertisement -

اہلخانہ کا بتانا ہے کہ 20 مارچ کو ترکیہ سے ایک فون کال پر ان کی موت کی اطلاع دی گئی۔

رشتہ دار نے بتایا کہ ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا لیکن لاشوں کو واپس لانے کا طریقہ کار پیچیدہ اور مہنگا بھی تھا اس لیے انہوں نے حکام کو تدفین کی اجازت دے دی۔

پندرہ مارچ کو کشتی طوفان میں تباہ ہوکر ڈوب گئی، حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔

ترک حکام کے مطابق اب تک 23 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، علی آغا بیوی اور چار بچوں کی تدفین ترکیہ میں ہی کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں