بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان مخالف فلمیں بنانے والے سنی دیول کو بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ میں پاکستان مخالف فلمیں بنانے کے لیے معروف سنی دیول اپنی پروپیگنڈا فلموں کے باوجود بی جے پی کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

امریکا میں سابق بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں امرتسر سے میدان میں اتارا ہے، کچھ دن پہلے ہی پارٹی جوائن کرنے والے ترنجیت سنگھ اپنے انتخابی سفر کی شروعات کریں گے۔

بی جے پی نے ہفتے کو اڑیشہ، پنجاب اور مغربی بنگال کے 11 حلقوں سے امیدواروں کی 8 ویں فہرست جاری کی۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کی اہلیہ پرنیت کور جو کہ اس سے قبل کانگریس میں تھیں انھوں نے بی جے پی میں نئی انٹری دی ہے اور انھیں پٹیالہ سے ٹکٹ ملا ہے۔

- Advertisement -

بالی ووڈ اداکار سنی دیول جو اس سے قبل گورداسپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سائیڈ لائن کرتے ہوئے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

سنی دیول رکن پارلیمنٹ ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں کافی غیر حاضر رہتے تھے، اب ان کی جگہ دنیش سنگھ ببو کو بی جے پی نے اس حلقے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

اڑیشہ میں، بی جے پی نے تنہا بی جے ڈی کی حمایت کے بغیر اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی نے کٹک سے چھ بار کے ایم پی بھرتوہری مہتاب کو میدان میں اتارا ہے۔ مہتاب نے حال ہی میں بی جے ڈی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں