جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

صرف ایک سبزی کا ٹکڑا : جلد ملائم اور بال چکمدار

اشتہار

حیرت انگیز

خوبصورت لمبے بال اور نرم و ملائم جلد سب کو بھاتی ہے، اس کو پانے کیلیے خواتین مہنگی مصنوعات کے ساتھ ساتھ مختلف گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ایک ایسا ہی ٹوٹکا آج ہم آپ کیلیے لے کر آئے ہیں۔ بھنڈی دیگر سبزیوں کی طرح ایک اہم سبزی ہے جواپنی دیگر خوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بھنڈی سے بنے پانی نے حال ہی میں خوب توجہ حاصل کی ہے جبکہ ماہرین بھی اس کے صحت پر بے شمار فوائد سے متعلق ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھنڈی کا پانی معجزاتی طور پر آپ کی جلد کی خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ ایک ایسا جُز ہے جو تقریباً تمام جلدوں اور بالوں کی اقسام کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے بعد اب طبی ماہرین نے بھی بھنڈی سے بنے پانی کو غذائیت سے بھرپور اور طاقتور قرار دے دیا ہے جس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

جلد اور بالوں کے لیے مفید

بھنڈی کے پانی میں وٹامن سی اور بائیوٹین سمیت وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کہ درحقیقت جِلد اور بالوں کی صحت دونوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو جِلد کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے آکسیڈیٹیو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ بائیوٹین، جسے وٹامن بی سیون بھی کہا جاتا ہے، مضبوط، گھنے بالوں کو فروغ دیتا ہے۔

بھنڈی کے پانی کو اپنی خوراک میں شامل کرنا یا اسے خوبصورتی کے علاج میں استعمال کرنا آپ کی جِلد، اس کی لچک اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کا ایک قدرتی طریقہ فراہم کر سکتا ہے۔

وزن میں کمی

بھنڈی میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

بھنڈی کے پانی میں با آسانی تحلیل ہو جانے والا ریشہ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو بھوک کو کم کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی غیر ضروری خواہشات کو بھی ختم کرتا ہے۔

بھنڈی کے پانی کو متوازن غذا کے ساتھ اپنی روٹین میں شامل کر کے وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد اپنا وزن نمایاں کم کر سکتے ہیں۔

نظام انہضام

اس کے علاوہ بھنڈی کا پانی ہاضمے کی بہتری کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ پانی ’سلیوبل فائبر‘ (تحلیل ہو جانے والے فائبر) سے بھرپور ہوتا ہے جو آنتوں کی صحت مندانہ فعال کو بہتر بناتا ہے، یہ ہاضمے کے لیے بہترین اور ایک قبض کشا پانی ہے۔

بھنڈی (اوکرا) کے پانی میں ایک جیل جیسا مادہ ہوتا ہے جسے ’میوسلیج‘ کہا جاتا ہے جو ہاضمے کو سکون بخشتا ہے، سوزش اور معدے کی تکلیف کی علامات کو کم کرتا ہے۔

بھنڈی کے پانی کا باقاعدہ استعمال نظام انہضام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
خواہشمند افراد اپنا وزن نمایاں کم کر سکتے ہیں۔

خون میں شوگر

بھنڈی کا پانی خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ممکنہ فوائد کا حامل ہوتا ہے، اس میں موجود فائبر شوگر لیولز کو بڑھنے سے روکتا ہے، بھنڈی کا پانی نظام ہضم میں شکر کے جذب ہونے کو سست اور خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اپنی خوراک میں بھنڈی کے پانی کو شامل کرکے خون میں شکر کی سطح کو مستقل طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے، یہ ذیابطیس سے منسلک دیگر پیچیدگیوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھنڈی کے پانی کے استعمال کے دوران یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اکیلا بھنڈی کا پانی جادوئی حل نہیں ہے۔

متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور مجموعی صحت مند طرز زندگی دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بھنڈی کا پانی کیسے بنایا جائے؟

بھنڈی کا پانی بنانے کے لیے آپ کو تازہ بھنڈی اور پانی کی ضرورت ہے۔

بھنڈی کو دھو کر اس کے سرے اور ڈنڈی کو کاٹ لیں۔

پھر، بھنڈی کے دو دو ٹکرے کر لیں یا انہیں موٹا موٹا کاٹ لیں۔

بھنڈی کو ایک جار یا بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں پانی شامل کر دیں۔

اب اس جار کو فریج میں رکھیں اور اسے رات بھر یا کم از کم 8 گھنٹے بعد استعمال کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں