پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

آریز احمد کو گھر پر صفائی کیوں کرنی پڑتی ہے؟ اداکار نے دلچسپ وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبر انڈسٹری کی خوبرو فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد میں شادی کے بعد کیا تبدیلی آئی؟اس کا جواب آریز نے دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں حبا بخاری اور آریز احمد نے شرکت کی، اس دوران اس خوبصورت جوڑی نے دلچسپ سوالات کے پر جوش انداز میں جوابات دیے۔

میزبان ندا یاسر کی جانب سے شادی کے بعد کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آریز احمد نے کہا کہ میں شادی کے بعد واش روم میں باقاعدگی سے وائپر کرتا ہوں تاکہ صفائی رہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے حبا بخاری نے کہا کہ آریز میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ یہ پہلے سے زیادہ خیال رکھنے والے اور ذمہ دار ہوگئے ہیں اور شادی کے بعد ہماری زندگی میں مثبت تبدیلیاں زیادہ آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا بخاری نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں ’رتبہ‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، جس کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان، جمال شاہ، یشما گل ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں