جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کی معلومات نشانے پر، جعلی ای میلز پھیل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جے ایس کوآرڈ سے جنم لینے والی فیک ای میلز زیر گردش ہیں اور ان جعلی ای میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈز اٹیچ ہیں۔ یہ فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک، سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا کابینہ ڈویژن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں انہیں ایسی جعلی ای میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای میلز کی اسکروٹنی کرنے کی سفارش کی ہے اور موصول ای میل کا ایڈریس، ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ ڈویژنز نے انجان آئی ڈی سے ملنے والی ای میلز کے ساتھ اٹیچ دستاویز نہ کھولنے کی سفارش بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں