جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیر افضل مروت نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بدنظمی کا شکار ہو گئی، شیر افضل مروت نے ایک کارکن کو تھپڑ جڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب شیر افضل مروت ریلی میں پہنچے اور کارکنوں نے انھیں گھیر لیا۔

چلتے چلتے شیر افضل مروت کو دھکا لگا تو وہ طیش میں آ گئے، اور انھوں نے مڑ کر دھکا دینے والے کو تھپڑ جڑ دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنان اور اراکین اسمبلی نے پشاور پریس کلب سے ہائی کورٹ تک ریلی نکالی۔

پارٹی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے نکلے ہیں اور ان چوروں ڈاکوؤں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، عید کے بعد مزاحمت ہوگی اور انقلاب ہوگا۔

ریلی کے شرکا نے بانی پی ٹی آئی اور مراد سعید کے حق میں نعرے بازی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں