منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

’غزہ پر ایٹمی بم گرایا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی رکن کانگریس نے غزہ پر ایٹمی بمباری کی تجویز پیش کر دی۔

امریکی ریپبلکن کانگریس مین ٹم والبرگ نے غزہ پر "ناگاساکی اور ہیروشیما کی طرح” جوہری بم گرانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ "اسے جلد ختم کیا جا سکے۔”

ان کے تبصروں کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے اور ان کے دفتر کا اصرار ہے کہ یہ "تشبیہ” کے طور پر کہا گیا تھا۔

- Advertisement -

والبرگ کے دفتر سے CNN کو فراہم کی گئی تفصیلات میں ریپبلکن کانگریس مین نے مزید کہا کہ یوکرین میں "پیوٹن کو جلد شکست دینے” کے لیے یہی منطق استعمال کی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے، پیوٹن کو جلد شکست دیں یوکرین میں 80فیصد کو انسانی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے روس کو ختم کرنے کے لیے ایسا ہی کرنا چاہیے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے فرانسسکا البانیس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہا ہے اس پر یقین کرنے کی "مناسب بنیادیں” موجود ہیں۔

جنیوا میں نتائج پیش کرتے ہوئے البانی نے کہا ہے کہ 25,000 ٹن دھماکا خیز مواد  جو دو ایٹمی بموں کے برابر ہے کو غزہ کے پورے علاقوں کا صفایا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جس سے تقریباً تمام شہری بنیادی ڈھانچے اور زرعی اراضی، زیادہ تر گھروں، صحت کی سہولیات کو مٹایا یا شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں اسرائیل نے غزہ کو تباہ کر دیا ہے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، ہر یونیورسٹی، زیادہ تر تعلیمی سہولیات اور بے شمار ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی نقصان ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں