ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات: صدر رجب طیب اردوان کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان کو بدترین شکست کا سامنا ہے، اپوزیشن نے انقرہ اوراستنبول سمیت سترہ شہروں میں فتح حاصل کرلی ہے۔

ترکیے کے بلدیاتی انتخابات کےنتائج آنا شروع ہوگئے، انتخابات کے نتائج میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگا۔

دارالحکومت انقرہ اوراستنبول سمیت ملک کےپندرہ شہروں میں میئرکی نشستوں پرحزبِ اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی، استنبول کے میئرامام اوغلو کو تقریباً دس پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

- Advertisement -

انقرہ میں اپوزیشن میئرمنصور یاواش کی جیت کا جشن منانے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، صدر اردوآن اوران کی جماعت کو دو دہائیوں سے زیادہ کے اقتدار میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔

حزبِ اختلاف کی ریپبلکن پیپلزپارٹی نےستّرسال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، استنبول میں اردوآن کی اے کے پارٹی کی کارکردگی ایگزٹ پولز کی پیش گوئی سے بھی بدتر رہی۔

ترک صدرکا کہنا ہے اکتیس مارچ ہمارے لیے اختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی کے الیکشن میں جیت کے نو ماہ بعد ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے، ترک عوام نےووٹ کے ذریعے سیاست دانوں کو اپنا پیغام پہنچا دیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اوراپنااحتساب کریں گے۔

مجموعی طور پر حکمراں اے کے پارٹی کو تین سو چالیس اور اپوزیشن کی ری پبلکن پیپلزپارٹی کو دوسوچالیس اضلاع میں برتری حاصل ہے۔

بلدیاتی انتخابات میں اکیاسی صوبوں اور نو سو تہتراضلاع سمیت تین سو نوے قصبوں میں میئر کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں