اسلام آباد/کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے اور پہاڑی علاقوں پربرفباری کا امکان ہے۔
ملک میں موسم کے اتراتے تیور، کوئٹہ کی سرد ہواوں نے کیا کراچی کا رخ کرلیا ہے، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی بڑھے گی ہے جبکہ بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، کشمیر، ہزارہ اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔