جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات : ووٹ کیسے کاسٹ کیا جائے گا؟ ممبران قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کے حوالے سے  ممبران قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس ووٹنگ کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق ممبران قومی اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہبال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرزپرترجیحات درج کرنا ہوں گی۔

ترجیح امیدوارکے نام کے سامنے 1 اور دوسرے امیدوار کے سامنے 2 لکھنا ہوگا ، ترجیح صرف انگریزی یا اردو میں درج کرنا ہوگی، اردو اور انگریزی کو ملا کر لکھنے سے ووٹ مسترد ہوگا۔

- Advertisement -

ترجیحات کے خانے کے اندر ہندسہ درج نہ ہو، ہندسہ1 ایک سےزائدناموں کے سامنے درج ہونے سے ووٹ مسترد ہوگا، کسی امیدوار کے نام کے سامنے ہندسہ 1 کے ساتھ کوئی دوسرا ہندسہ درج نہ ہو۔

خیال رہے سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، سندھ ،خیبرپختونخوا،پنجاب اور قومی اسمبلی کےارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9 سے 4 بجےتک جاری رہے گی۔

سینیٹ کی 30 نشستوں پر59 امیدوارمقابل ہیں، وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا ، اسلام آباد سے رانا محمودالحسن اور فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے اسحاق ڈار اور راجہ انصر محمود مقابل ہیں۔

پنجاب کی 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور ایک غیرمسلم نشست پر ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی 7،7 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

اس کے علاوہ سندھ اور خیبرپختونخوا کی دو،دو خواتین،دو،دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرانتخابات ہوں گے ، سندھ کی ایک غیرمسلم نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔

18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، پنجاب اور بلوچستان کی 7،7 جنرل نشستوں پرامیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ خواتین کی 2 اور ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پربھی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں