ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک سانپ کو شہری کی موٹر سائیکل پر قبضہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ یوپی کے گاندھی نگر کے چھتوہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور کچھ دیر کے لیے وہاں سے چلا گیا، جب وہ واپس آیا تو خوف کے مارے چیخ اٹھا کیوں کہ ایک بڑا سانپ موٹر سائیکل پر قبضہ جما چکا تھا۔

ایک صحافی کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ اطمینان سے فیول ٹینک اور ہینڈل پر حرکت کر رہا ہے، اور آس پاس جمع شدہ ہجوم کی پرواہ نہیں کر رہا، جب کہ ہجوم میں لوگ چیخ چیخ کر اسے کسی چھڑی سے بھگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس قبل بھی ایسا ہی واقعہ تلنگانہ میں بھی پیش آیا تھا جب 2021 میں IFS آفیسر سوسنتا نندا نے اسکوٹر کی ہیڈلائٹس کے پیچھے چھپے سانپ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اسکوٹر باہر سے نارمل لگ رہا تھا لیکن جب سانپ پکڑنے والے نے ہیڈلائٹس ہٹائی گئی تو سانپ دکھائی دیا۔

واضح رہے کہ جنگلی حیات کے ماہرین عوام کو خبردار کرتے رہتے ہیں کہ مناسب تربیت نہ ہو تو کسی سانپ کو پکڑنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے اس طرح کے خطرناک اقدامات تربیت یافتہ پیشہ ور افراد پر چھوڑ دینے چاہیئں۔ خیال رہے کہ بھارت میں سانپ کو مارنا قانون کے خلاف ہے، کیوں کہ سانپوں کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں