کراچی میں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے تعاقب کرنے والا شہری لٹیروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
ملک کے معاشی و کاروباری حب کراچی میں بےلگام ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تازہ واقعہ نیوکراچی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھاگتے ہوئے ڈاکوؤں گولیاں چلا دیں۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان کی جانب سے شہری سے لوٹ مار کی گئی تو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کی ٹانگ پر ماری، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو عوام پیچھے لگ گئی جس پر ملزمان کے پیچھے بھاگنے والا نوجوان لٹیروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔
زخمی نوجوان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، فائرنگ سے یاسین زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا، یاسین گھر کے باہر بیٹھا تھا ملزمان نےموبائل چھیننے کےدوران فائرنگ کی اور کچھ فاصلے پر ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہوا جس میں نوجوان عامر جاں بحق ہوا۔