9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک گھنٹے میں 2 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں کے روپ میں قاتلوں نے مزید دو شہریوں کی جان لے لی، :رمضان المبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 شہری قتل ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک میں قاتل لٹیرے آزاد ہے اور حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے میں مزید دو شہریوں کو قتل کردیا۔

نارتھ کراچی انڈا موڑ پر پھل فروش کو بچانے کی کوشش کی تو ڈاکو نے جماعت سلامی کے رکن سید حامد علی کو سینے پر گولی مار دی، مقتول نے ڈکیتوں کو لوٹ مار سے روکا تھا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

دوسرے واقعے میں نیوکراچی پاور ہاؤس پر گھر کی دہلیز پر لوٹ مار میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

مکینوں نےپکڑنےکی کوشش کی توملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، گولیاں لگنے سے عامر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، عامر کی موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، مقتول طارق روڈ پردکان پرکام کرتا تھا۔

مقتول کی نماز جنازہ بلال کالونی کے کاٹھیا واڑی محلے میں ادا کی گئی، جس میں علاقہ مکینوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان عامر کی قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے بلال کالونی تھانے کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ڈاکوؤں کو جلد سے جلد گرفتار کرے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دونوں واقعات کی تحقیقات کی جاری ہیں، علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد سےملزمان کی شناخت کی کوششیں کررہے ہیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

خیال رہے رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ رمضان المبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 شہری قتل ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں