اسلام آباد : تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، عیدالفطر پر 10 تا 14 اپریل چھٹیاں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے عید کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے بتایا کہ پاکستان بھرمیں پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز میں عیدالفطر کی 10 تا 14 اپریل چھٹیاں ہوں گی ۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارے عید الفطر کے بعد بروز پیر 15 اپریل 2024 سے ریگولر شیڈول کے مطابق کھل جائیں گے۔
یاد رہے حکومت نے عید الفطر پر چار دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت 10 سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔