اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی 2024، 2025 میں تیزی سے آگے بڑھے گی۔
اقوام متحدہ نے پاکستان کی اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے اہم اقتصادی سروے میں 2024 میں 26 فیصد رہنے والی مہنگائی 2025 میں 12.2 فیصد تک کم رہنے کی خوشخبری بھی سنائی ہے۔
اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسفک (یو این ای ایس سی اے پی) کی جانب سے جاری ’2024 اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن‘ میں بتایا کہ پاکستان کو گزشتہ مہینوں میں معیشت کو سیاسی بدامنی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق سیاسی بے چینی کے باعث کاروبار اور صارفین کے رجحان پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا۔
یو این اے سروے میں کہا گیا چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2023 کے دوران پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔
سروے کے مطابق پاکستان کو مجموعی بہتری کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریونیو میں بڑے پیمانے پر اضافہ کی ضرورت ہوگی۔