قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے رمضان المبارک میں چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ زائرین سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے گئے جہاں انہوں نے چھوٹی صاحبزادی کے ساتھ عمرہ ادا کیا ہے۔
سابق کپتان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمرے کی ادائیگی میری زندگی کی روشنی میری چھوٹی بیٹی کے ساتھ، بیٹیوں کے والدین کیلئے دعائیں کیونکہ یہ اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔
سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ بیٹیوں کی خواہشات پوری کرنا، اچھی پرورش کرنا ہمارے دین کی بہترین خدمت ہے، اللہ ہم سب کی خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ مدینہ منورہ سے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔