بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم کیلیے کاکول میں ٹریننگ کا سب سے یادگار لمحہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے کاکول اکیڈمی میں فٹنس ٹریننگ کیمپ کو مفید قرار دیتے ہوئے اس کا یادگار لمحہ بتا دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ماہ بعد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کے لیے پاک فوج کے اشتراک سے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے لیے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں ٹریننگ کیمپ لگایا تھا جس میں قومی ٹیم کے 29 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور سخت ٹریننگ کی۔

مذکورہ کیمپ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ قومی کرکٹرز کل آرمی چیف کی جانب سے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ عید منانے اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے اور عید کے بعد اسلام آباد میں نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

- Advertisement -

کیمپ کے اختتام پر قومی کرکٹرز نے فٹنس کیمپ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔ یہ میرا اس نوعیت کا تیسرا کیمپ تھا جب بھی آئے کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا، اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔

بابر اعظم نے کیمپ کا سب سے یادگار لمحہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں