پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

نئی سیاسی جماعت کیلیے شاہد خاقان نے بڑا قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اور سینیئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور سینیئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی جو نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل میڈیا میں بات کر رہے تھے اب اس جانب عملی قدم بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی آج الیکشن کمیشن پہنچیں ہیں اور انہوں نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف جمع کرائے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سیاسی جماعت کی جرسٹریشن کرا رہے ہیں جس   کے لیے تمام مطلوبہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

نئی پارٹی کب تک سامنے آئے گی؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ نئی سیاسی جماعت ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور آئندہ انتخابات میں یہ نئی سیاسی جماعت مکمل تیاریوں کے ساتھ حصہ لے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں