جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

وی لاگر شیراز نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مشہور وی لاگر محمد شیراز نے یوٹیوب چینل پر اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتادیا۔

وی لاگر محمد شیراز نے ویڈیو میں بتایا کہ دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر ان کے پسندیدہ کرکٹرز ہیں اور وہ انہیں سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

اختر کے نام کا صحیح طور پر تلفظ نہ کرنے کے باوجود شیراز نے کہا کہ وہ ’انتہائی خطرناک‘ تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شعیب ختر نے 2003 میں کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گیند کی تھی۔

انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو ویسٹ انڈیز کے خلاف راولپنڈی میں 1997 میں کیا تھا۔

شعیب اختر نے ورلڈ کپ 2011 کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرنٹ لی تھی، انہوں نے 46 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور ان کا کیریئر انجری اور تنازع سے متاثر رہا۔

دوسری جانب چھ سالہ شیراز یوٹیوب چینل ’شیرازی ولیج وی لاگز‘ کے عنوان سے دلکش ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے کم عمر یوٹیوبر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں