جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

لڑکیاں پسند کرتی ہیں تو لڑکے جلتے ہیں، فیصل رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ مجھے لڑکیاں پسند کرتی ہیں تو لڑکے جلتے ہیں۔

اداکار فیصل رحمان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ 14 سال کی عمر سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا یہ کیسے ہوا؟

فیصل رحمان نے بتایا کہ میرے والد فلموں میں سنیمٹو گرافر تھے اس طرح ہمارے بہت تعلقات تھے کسی نے ڈائریکٹر نظر اسلام اپنی فلم کے لیے بچہ ڈھونڈ رہے تھے کسی نے ان سے کہا کہ مسعود الرحمان کے بچے پیارے ہیں ان میں سے کوئی دیکھ لیں۔

اداکار نے کہا کہ ڈائریکٹر ہمارے گھر سب بھائیوں کو دیکھنے کے لیے آئے تھے اور میں ان کو پسند آگیا تھا۔

میزبان نے سوال کیا کہ 16 سال کی عمر میں آپ مشہور ہوگئے اس زمانے میں لوگ فلم بھی دیکھنے جاتے تھے تو اس اسٹارڈم کو کیسے برداشت کیا۔

فیصل رحمان نے بتایا کہ میں نے طے کرلیا تھا کہ خود کو قید نہیں کروں گا چاہے مجھے لوگ پہچان کر تنگ کریں اور آج تک میری یہی عادت ہے۔

اداکار نے بتایا کہ کالج گیا تو لڑکے بہت تنگ کرتے تھے، سیاہی پھینک دیتے تھے، لڑکیاں مجھے پسند کرتی تھیں تو لڑکے جلتے تھے اور آج بھی ایسا ہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں