جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے باوجود وزیر داخلہ سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پولیس کو کہا ہے کسی کو نہ بخشا جائے، پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا وہ ضلع وسطی میں لیاقت آباد، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ شہر بھر کا دورہ کیا ہے، سیکیورٹی انتظامات بہتر کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، لٹیروں کا لوگوں سے چھینا جھپنی اور پھر مارنا حیرت انگیز ہے، ایم کیو ایم کے لوگ سستی شہرت کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ایم کیو ایم کے وزیر داخلہ کے دور کی کرائم رپورٹ اور آج کی رپورٹ دیکھ لیں، واضح فرق ہے۔

- Advertisement -

ضیا لنجار نے کہا کہ پولیس شہر میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، قیام امن کے لیے پولیس کی بےشمار قربانیاں ہیں۔ ذمہ داری ادا نہ کرنیوالے پولیس افسران کیخلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس نظرآرہی ہے، لوگ مطمئن ہیں، حیدری مارکیٹ میں لوگوں نے کہا یہاں پر چوری کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔ امید ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس ملکر حالات کو قابو میں کرلیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں واردات ہورہی ہے وہاں کا ایس ایچ او معطل کررہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز سماجی مسئلہ ہے، سماجی مسئلے میں فوج کونہیں لایا جاتا۔ کراچی کے لوگ بڑی خوشحالی سے زندگی گزر بسر کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز میں غیر ملکی بھی ملوث ہیں، برمی، بنگالی اور کچھ چینی شہری بھی غیرقانونی رہ رہے ہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں اور سپورٹرز کو ایک چانس ضروردینگے کہ سرینڈر کردیں۔ ڈاکوؤں نے سرینڈر نہیں کیا تو بہت بھرپور کارروائی ہونے جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں