شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی۔
اے آر وائی زندگی کے ٹاک شو ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ نازش جہانگیر نے شرکت کی اور بتایا کہ وہ ٹام بوائے ٹائپ ہیں اور ان میں لڑکیوں والی ادائیں بہت کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کامیڈی کردار کرنے سے پہلے بہت نروس تھی، مجھے ویسے بھی کسی کے مذاق پر ہنسی نہیں آتی مجھے تبھی ہنستا ہوتا ہے جب میرا دل چاہتا ہے۔
نازش جہانگیر نے کہا کہ جو لڑکے پیچھے پڑ جاتے ہیں وہ میرے لیے عذاب بن جاتے ہیں ایسا نہیں کیا کریں۔
شادی سے متعلق نازش جہانگیر نے کہا کہ نازش جہانگیر نے ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کسی شخص سے شادی نہیں کروں گی یہ بالکل واضح ہے یہ اور بھی بہتر ہوگا کہ وہ پاکستانی سے باہر ہو لیکن میں نے اس پر کبھی غور نہیں کیا لیکن اگر آپشن دیا گیا تو میں شادی کے بعد بیرون ملک کہیں بھی سیٹل ہوجاؤں گی چاہے وہ امریکا، دبئی، کینیڈا یا پھر لندن ہو۔
ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ جذباتی ہوں جلد ہی ردعمل دے دیتی ہوں مگر مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے برداشت کرنا چاہیے۔
سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں نازش جہانگیر نے بتایا کہ اسکول میں لڑکی کی ناک توڑ دی تھی لیکن اس نے بھی مجھے پہلے کوئی چیز ماری تھی، مجھے پہلے سے ہی شوق تھا کہ کسی کی ناک پر سر ماروں۔
اداکاری کے محاذ پر نازش جہانگیر ’بھروسہ‘ اور ’بے رخی‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔