پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو عید کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یواےای کے قریبی تقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو سراہا۔ شیح محمد بن زایدالنہیان نے پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت و تعاون کا اظہار کیا.

سربراہان نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

- Advertisement -

متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی وزیراعظم کو امارات کے دورے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے تعلقات کے مزید فروغ کیلئے روابط کو باقائدگی سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم نے فون کی اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کی وسیع استعداد موجود ہے۔

شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں