ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

صاحبہ کو اتنے برسوں والد سے ملنے کیوں نہ دیا؟ نشو نے سچ بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کو تقریباً 42 سال تک والد سے نہ ملنے دینے کے الزامات پر نشو بیگم نے اپنا موقف بیان کیا ہے۔

ماضی کی معروف فلم اسٹار نشو بیگم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی صاحبہ کو 40 سال سے زائد عرصے تک ان کے والد سے ملنے سے روکے رکھا۔ حالیہ ویڈیو بیان میں انھوں نے بتایا کہ سابق شوہر کی جانب سے پیسوں کے عوض مجھ سے بیٹی مانگی گئی

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ان کی اس بات سے انکار کردیا اور کہا کہ میں نے بچوں کی خرید و فروخت کا کاروبار نہیں کھول رکھا ہے۔

- Advertisement -

نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے طلاق کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور ماضی کی باتوں سے پردہ اٹھایا۔ نشو نے بتایا کہ اداکارہ صاحبہ کی پیدائش کے بعد جب وہ 5 برس کی تھی تو سابق شوہر امام ربانی نے ایک بار بیٹی سے ملاقات کی درخواست کی۔

اس وقت میں نے ان دونوں کی ملاقات کروا دی لیکن اس کے بعد 42 برس تک انھوں نے خود پلٹ کر بیٹی کو نہیں پوچھا اگر وہ خواہش ظاہر کرتے تو میں انھیں ضرور ملواتی۔

انھوں نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ میں نے بچی کو والد سے دور رکھا۔ میں امام ربانی کی پیشکش سن کر خوف میں مبتلا ہوگئی تھی کہ وہ میری بیٹی کو لے جائے گا اور سوتیلی ماں کی گود میں ڈال دے گا اس لیے اپنی بیٹی ان کے حوالے کرنے سے منع کیا تھا۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ امام ربانی طلاق سے قبل میری نئی گاڑی، گھر کا سامان، میری شوٹنگ کے کپڑے، وگ وغیرہ سب چوری کرکے لے گئے تھے

سابق شوہر بعدازاں بیٹی کو بھی لے جانا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے میرے والدین نے امام ربانی کا گھر میں داخلہ منع کردیا تھا صرف اس خوف سے کہ وہ بیٹی (صاحبہ) کو لے جائے گا۔ بعدازاں میں نے خود ان سے طلاق لی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ ملاقات کے بعد نشو بیگم نے انکشاف کیا تھا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو سابق شوہر امام ربانی مجھ سے جھگڑا کرکے مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ صاحبہ نے کچھ روز قبل اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد میڈیا پر ان کے حوالے سے متعدد خبریں آئی تھیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں