25.8 C
Boydton
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملہ، امریکی صدر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل پرممکنہ ایرانی حملے کا حقیقی خطرہ ہے، امریکا خطے کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے، بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کیلئے پُرعزم ہیں۔

ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائدکردی ہیں۔

- Advertisement -

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتاہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔

دوسری جانب فرانس کی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور نے اپنے شہریوں کو ایران، لبنان، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانوی خارجہ اور دولت مشترکہ نے دفتر شمالی اسرائیل، غزہ کی پٹی، غزہ کے قریب کے علاقوں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے لیے سفر کرنے والوں کو وارننگ جاری کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل، لبنان اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں سلامتی کے خطرات پر زور دیتے ہوئے ”خطے کا سفر کرنے سے گریز کرنے”کی سفارش کی ہے۔

نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ”خطے کی موجودہ صورتحال”کے پیش نظر اگلے نوٹس تک ایران یا اسرائیل نہ جائیں۔

یہودیوں کیخلاف دشمنی میں اضافہ دیکھا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکا نے اسرائیل میں سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کو تل ابیب، یروشلم اور بیر شیبہ کے علاقوں سے باہر ذاتی سفر پر پابندی لگائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں