فیصل آباد: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکن قتل کیس کے مرکزی ملزم الیاس طوطی کو شناخت کے لیے اس کے گاؤں لے جایا گیا جہاں والدہ سے بھی ملاقات کرائی گئی ہے۔
آٹھ دسمبر کو احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن حق نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے بارہ دسمبر کو شیخوپورہ روڈ پر واقع گاؤں بلوچنی سے مرکزی ملزم الیاس عرف طوطی کو گرفتار کیا تھا۔
اتوار کی شام ایس پی سی آئی اے فاروق ہندل کی قیادت میں ٹیم ملزم کو تاندلیانوالا میں اس کے گاؤں لے کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم الیاس کی اس کی والدہ سے ملاقات کرائی گئی اور رہائش کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔