شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی نے اپنے چاہنے والوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ عید کا جوڑا زیب تک کئے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
میرب علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”تھوڑی دیر ہوگئی۔۔۔ لیکن عید مبارک“
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے ان کے منگیتر عاصم اظہر نے انسٹا گرام کا رخ کرتے ہوئے میرب علی کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
View this post on Instagram
عاصم اظہر نے لکھا کہ ”ماشاء اللہ۔۔۔ اب ہوئی ہے عید مبارک“۔۔۔
اس سے قبل میرب علی نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں اپنی 22ویں سالگرہ پر منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں میرب علی کو اپنی 22ویں سالگرہ پر منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔