بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کی مسجد میں لوٹ مار کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں لٹیروں سے اب مساجد بھی محفوظ نہیں۔ مسلح افراد نمازیوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کریم آباد کے علاقے میں ڈاکو مسجد میں گھس گئے اور اسلحے کے زور پر تین افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مؤذن، مسجد کے خادم اور نمازی سے موبائل اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بےخوف ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بزرگ خاتون سے پرس چھینے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

کراچی میں بزرگ خاتون سے پرس چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی

شاہینہ سہیل نامی خاتون کے ساتھ آج ناظم آباد میں رہزنی کا واقعہ پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو چلتی بائیک سے خاتون سے پرس چھینتے ہوئے فرار ہوئے۔

شاہینہ سہیل پرس چھینے جانے کے بعد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور بُری طرح گرِ پڑیں جس کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں