اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا گینگ نکلا۔

- Advertisement -

اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملزم ممبئی سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کیس کرائم برانچ میں منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے سلمان خان کو دوبارہ بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

دریں اثنا، سلمان خان کے گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، اتوار کی صبح تقریباً 4:55 بجے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی گئیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اداکار کے گھر کے باہر ہوا میں تین گولیاں چلائیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں حملہ آوروں میں سے ایک کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے اور دوسرے نے اداکار کے گھر کی طرف اسلحے سے تین راؤنڈ فائر کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں