بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت سیاحتی مقام ’’مری‘‘ میں‌ کیا اقدامات کرنے جا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیاحتی مقام مری کی ترقی کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیاحتی مقام مری کی ترقی کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے اور وزیراعلیٰ نے مری کی ترقی کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی جب کہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مری کیلیے دریائے جہلم سے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دی گئی جب کہ موجودہ واٹر اسکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے مری میں پارکنگ کے لیے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے، ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کر کے فوری گرانے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں مری میں انٹر گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز اور اسٹیٹ آف آرٹ اسپتال بنانے کے لیے سائٹ کا جائزہ لیا گیا جب کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر قائم کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے حتمی پلان کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ مری میں بس اسٹینڈ فعال کرنے، غیر قانونی اڈے بند کرنے کے فیصلوں سمیت سڑکوں کو ون وے بنانے اور انہیں کشادہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا اور اس میں تعمیراتی معیار کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں اور عمارتوں کی تعمیر خطرناک ہو سکتی ہے۔

نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا اور اس کے لیے تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات آج بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ بھدے اسٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کر رہے ہیں۔ مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں