بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سڈنی: چرچ میں چاقو زنی کی واردات دہشتگردی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں گزشتہ روز چرچ میں چاقو زنی کی واردات کو دہشتگردی قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص نے پادری پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

سڈنی پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار نے حملہ کرکے پادری سمیت 4 افراد کو زخمی کیا تھا، حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، 15سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آسٹریلین میڈیاکے مطابق حملے کیخلاف احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، متعدد اہلکار زخمی اور پولیس کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سڈنی کے شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

ویڈیو: سڈنی کے چرچ میں چاقو بردار شخص کا پادری پر حملہ

حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے پے درپے وار کرکے متعدد لوگوں کو زخمی کیا جن میں سے سات افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں