بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

سلمان خان کے گھر فائرنگ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی رہائشگاہ پر گزشتہ دنوں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری پر 35 سال سے راج کرنے والے سپر اسٹار سلمان خان کی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ پر عید کے چوتھے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ عید کے چوتھے روز 14 اپریل کی علی الصباح پیش آیا جب ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور ایک گولی پہلی منزل پر واقع سلمان خان کی رہائشگاہ پر بھی چلائی جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور بیگ بھی اٹھائے ہوئے ہیں جب  کہ انہیں سلمان خان کی رہائشگاہ کی جانب فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فوراً جائے وقوعہ پہنچی جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور دیوار پر موجود گولی کے نشان کا بھی جائزہ لیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت کر لی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرنے سے قبل دونوں مشتبہ افراد نے ارد گرد کے علاقے کا مشاہدہ کیا اور پھر فائرنگ کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا نے ممبئی پولیس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ واقعے میں ملوث افراد کا تعلق راجھستان میں بشنوئی گروپ کو چلانے والے سرغنہ روہت گودارا سے ہے۔

بعد ازاں جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اس کر ٹریلر قرار اور سلمان خان کو آخری وارننگ بھی دی تھی۔ دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے سلمان خان سے رابطہ کرکے اُنہیں مزید تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

 

واضح رہے کہ سلمان خان کو گزشتہ چند سالوں سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جو لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم رکن و مفرور گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے دی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں