پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

نیٹو کی ایران اور اسرائیل سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل‎

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹو کی جانب سے ایران اور اسرائیل سے مشرقی وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں نیٹو کی ترجمان فرح دخل اللہ نے ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے طرفین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔

نیٹو کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹو اس صورت حال کا قریبی جائزہ لے رہا ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی کو قابو میں رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو جرنیلوں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے فکر کا اظہار کردیا۔

سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایرانی حکومت نے ایٹمی معائنہ کاروں کو بتایا کہ جوہری تنصیبات سیکورٹی کے پیش نظر بند رہیں گی۔

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد چین کا اہم بیان

انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ تنصیبات آج کھولنے کا کہا ہے، IAEAکے معائنہ کار ایران میں کام کررہے ہیں، یقیناً ہم ہمیشہ انتہائی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں