جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ایف پی کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان خراب کارکردگی والے اداروں کی نجکاری کے وسط میں ہے، سابقہ حکومت نے بھی نجکاری پروگرام کے لیے اصلاحات کیں، جس کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا ہمیں اگلے ماہ یا اس کے بعد ممکنہ بولی سے متعلق معلوم ہو جائے گا، خواہش ہے کہ نجکاری کو جون کے آخر تک فنشنگ لائن پر لے جائیں، پی آئی اے کی نجکاری اچھی رہی تو دوسری کمپنیاں بھی جلد ہی نجکاری کی طرف جائیں گی۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سالوں کے دوران اس میں تیزی لانا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف سے 3 سالہ پروگرام کی بات کر رہے ہیں جو ہماری ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ امریکا اور چین سے ہماری گہری دوستی اور تجارتی تعلقات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں