پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

آزاد کشمیرمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف آج شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور: آزاد کشمیر کے محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف آج ضلع بھر میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور پروٹیکشن فورم کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، وکلاء، ڈاکٹرز اور طلباء تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے محکمہ برقیات آزادکشمیر کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے رکھی تھی اور آج ضلع بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔

میرپور میں آج شہریوں کی بڑی تعداد جلوسوں کی شکل میں چوک شہیداں میں پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے حکومت آزادکشمیر، حکومت پاکستان اور واپڈا پاکستان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ہے۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپور متاثرین منگلا ڈیم کا ضلع ہے اور جہاں کے لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور توسیع کیلئے دومرتبہ قربانیاں دیں ہیں۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا ہے کہ واپڈا منگلاڈیم سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جبکہ ضلع میرپور کی ضرورت صرف70میگاواٹ ہے۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ضلع میں لوڈشیڈنگ کے بغیر مفت بجلی مہیا کی جائے گی۔ بصورت دیگر میرپور کے شہری اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں