جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سے یو اے ای جانے مسافروں کے لئے پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بیشتر علاقوں کیلئے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یو اے ای میں موسم کی خرابی کے باعث ایئرپورٹس اور اماراتی ایئرلائنز کا ںظام بری طرح متاثر ہے، دبئی اور گرد و نواح میں شدید بارشوں کی وجہ سے مسافر اور پروازوں کیلئے عملہ ایئرپورٹس نہ پہنچ سکا اور انتظامی وجوہات کی بنا پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

- Advertisement -

شدید بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ سے پاکستان کیلئے 43 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ پی آئی اے نے بھی یو اے ای کیلئے 6پروازیں منسوخ کردیں۔

پی آئی اے کی پروازیں منسوخ


ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ،لاہور، کراچی کی دبئی کیلئے پروازیں منسوخ کی گئیں، موسم ٹھیک ہوتے ہی پروازوں کو روانہ کیا جائے گا اور مسافروں کو یو اے ای پہنچانےکیلئےاضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کا بیان


دبئی ایئرپورٹ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دبئی ایئررپورٹ پر فلائٹ شیدول کی بحالی میں وقت لگے گا کیونکہ دبئی ایئرپورٹ عملے کو پہنچنے میں شدید مشکلات ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ معطل ہے، فلائٹس کو قریبی ایئرپورٹ بھیجا گیا ہے جبکہ پاکستان سے آنے والی پرواز کو العین ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا، العین ایئرپورٹ پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ائرپورٹ حکام نے مزید کہا کہ موسم بہتر ہوچکا اب ایئر ٹریفک بحال کرنےکی کوششیں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ جاری


خیال رہے متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں، دبئی کے متعدد علاقوں، شاپنگ مالز اور گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

موسمی حالات کے پیش نظر آج تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ متحدہ عرب امارات میں آج دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت میں کہا گیا ہے کہ غیرضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور متبادل روٹس کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای کے مختلف علاقوں میں شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں