منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ٹرمپ نے بائیڈن کو قصور وار ٹھہرادیا۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں امیگریشن بحران کا ذمہ دار موجودہ امریکی صدر بائیڈن کو ٹھہرا دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں افراد سرحد سے غیر قانونی داخل ہو رہے ہیں، غیرقانونی تارکین وطن نے شہریوں سے روزگار چھین لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جرائمہ میں اضافہ ہورہا ہے، پولیس کو اختیار دیاجائے، بائیڈن انتظامیہ پولیس سے اختیارات چھین رہی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی مقدمے کی کارروائی الیکشن تک ملتوی کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملہ، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے چیف فکر مند

رپورٹ کے مطابق سابق صدرٹرمپ پر رقوم کی غیرقانونی منتقلی کا الزام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پرٹرائل کے دوران عدالت میں موجود رہنے کی پابندی عائد کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter