بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

امر سنگھ چمکیلا کے کردار کے لیے دلجیت کے علاوہ دوسرا انتخاب کون تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ہدایت کار امتیاز علی نے بتایا کہ امر سنگھ چمکیلا کے کردار کے لیے دلجیت دوسانجھ کے علاوہ دوسرا انتخاب ایک بھارتی گلوکار و کامیڈین تھے۔

بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کو جب وی میٹ، لو آج کل، روک اسٹار، کوک ٹیل، ہائی وے اور تماشہ جیسی رومانوی فلمیں بنانے کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اب حال ہی میں نیٹ فلکس پر ان کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی ہے۔

بارہ اپریل کو بیساکھی کے موقع پر ریلیز ہونے والی یہ فلم امتیاز علی کے کریئر کی پہلی بائیوپک ہے جس میں انہوں نے 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والے پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کریئر کی عکاسی کی ہے۔

- Advertisement -

اس فلم میں پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے مرکزی کرداد ادا کیا، دی گریٹ انڈین کپل شو میں ٹیم چمکیلا کے امتیاز علی، پرینیتی چوپڑا، اور دلجیت نے شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کے بارے میں کچھ چونکا دینے والی معلومات شیئر کیں۔

اس شو میں ہدایت کار اور مرکزی کردار کی موجودگی میں کپل شرما نے انکشاف کیا کہ جب وہ گھر سے دور تھے تو انہیں فلم کے موسیقار اے آر رحمان کی کال آئی تھی۔

کپل شرما نے کہا کہ میں ایک دن رحمان سر سے ملا اور انہوں نے مجھے کہا ’میں نے آپ کو فلم چمکیلا کے لیے بلایا تھا، مجھے لگا شاید وہ چاہتے تھے کہ میں کوئی گانا گاؤں، رحمان سر نے مجھ سے یہ بات سنجیدہ انداز میں کہی تھی تو میں نے اُن سے کہا سر ہم بیرون ملک تھے اور اسی وجہ سے ہماری بات نہیں ہوسکی، اس رات میں یہ موقع گنوانے کے بعد پوری رات رویا تھا۔

جس پر ہدایت کار امیتاز علی نے کہا کہ رحمان نے کپل کے گانے کے بارے میں بات کی تھی، رحمن صاحب نے کہا کہ اگر دلجیت یہ فلم نہیں کر سکتے تو ہمارے پاس آخری انتخاب کپل شرما ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں