اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے درآمدات میں اضافہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48 فی صد بڑھیں۔
گزشتہ مارچ میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا جو مارچ 2023 میں 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔
سوشل میڈیا پر مودی سرکار کا بلا جواز کریک ڈاؤن
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا تھا، جب کہ اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی گئی تھی، تاہم بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کر دی، پاکستان نے بھارت کے ساتھ صرف جان بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔