15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنیوالے گرفتار ملزمان نے اپنے پیچھے کیا ثبوت چھوڑے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر گزشتہ دنوں فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جس کا سراغ ان کے چھوڑے ثبوتوں سے لگایا گیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع گھر گلیکسی پر 12 اپریل کی علی الصباح دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کو پولیس نے 48 گھنٹے کے اندر اندر گجرات سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت کیسے ہوئی اور ان کا سراغ کیسے لگایا گیا اس حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان اصل میں بہار کے رہنے والے ہیں جو 28 فروری کو ممبئی سینٹرل اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے رائے گڑھ میں سلمان خان کے فارم ہاؤس سے تقریباً 13 کلومیٹر دور ایک گھر کرائے پر لیا تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ ملزمان نے فارم ہاؤس کی ریکی کی تھی یا نہیں۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت ان کے گھر کرائے کے ایگریمنٹ اور موٹرسائیکل کی خریداری کے لیے دیے گئے دستاویزات کی مدد سے کی گئی جس کے بعد ان کا سراغ لگانے کے لیے لوگوں اور دیگر طریقوں کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مالک مکان اور ملزمان کے درمیان پہلی مرتبہ ایڈوانس 10 ہزار اور ماہانہ کرایہ 3500 روپے کا معاہدہ طے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور پولیس نے گجرات کے ضلع بھوج سے دو ملزمان 24 سالہ وکی گپتا اور 21 سالہ ساگر پال کو گرفتار کیا تھا جنہیں تفتیش کے لیے ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو: سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

دوسری جانب سلمان خان نے بھی اس واقعے کے بعد اپنی رہائشگاہ چھوڑ دی ہے جب کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں