منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2 ہزار 836 پیجز اور سائٹس بلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2 ہزار 836 پیجز اور سائٹس بلاک کردی گئیں ، ٹوئٹرپر چلنے والے 17 سیاسی ٹرینڈز میں عام انتخابات اور اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے3ماہ کےدوران سوشل میڈیا ٹرینڈزکی رپورٹ مرتب کرلی، جس میں حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیاپر بدامنی پھیلانے والے2836پیجز اور سائٹس بلاک کردیں ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر متحرک 2 نئی تنظیموں کی نشاندہی بھی کی گئی ، ٹوئٹرپر چلنے والے 17 سیاسی ٹرینڈز حساس ہیں، سیاسی ٹرینڈز میں عام انتخابات اور اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا کہ سوشل میڈیاپر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی، ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلی ٰشخصیات پر بے جا تنقید کی گئی ، فرقہ ورانہ بنیادوں پرچلنے والے 9 ٹرینڈز کی نشاندہی کی گئی۔

حکام کے مطابق قوم پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا، ٹرینڈ کے ذریعےبدامنی پھیلانےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں