اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی میں روز افزوں اضافے نے عوام پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نئی سے نئی مشکل کھڑی کرکے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کررہے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 58 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کردی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر فی کلو قیمت 335روپے تھی اور فی کلو پر70روپےکی سبسڈی ہے۔