جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میگھن مارکل کو بچوں کی طرف سے کس بات کا خوف ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو اس بات کا خوف لاحق ہے کہ بچے ان پر کزنز سے دور رہنے کا ’الزام‘ لگائیں گے۔

اس بات کا انکشاف برطانوی شاہی خاندان کے مصنف اور ماہر ٹام کوین نے دی مرر سے کی گئی گفتگو میں کیا، انھوں نے کہا میگھن برطانیہ میں گزری زندگی کے کچھ پہلوؤں کو یاد کرتی ہیں، اور انھیں خدشہ ہے کہ اگر ان کے بچے اس زندگی کو کبھی نہ دیکھ پائیں تو اس کے لیے ان پر الزام لگائیں گے۔

ٹام کوین نے کہا برطانیہ میں پرنس ہیری اور میگھن کے ایک قریبی اور معزز دوست نے مجھے بتایا کہ میگھن کو خدشہ ہے کہ اگر ان کے بچے برطانیہ میں اپنے کزنز کو نہیں مل پائے تو بالغ ہونے پر یہ محسوس کر سکتے ہیں کہ وہ برطانوی شاہی خاندان والی پر لطف زندگی سے محروم ہو گئے ہیں اور اس کا الزام وہ ان پر دھریں گے۔

- Advertisement -

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے 2020 میں پرنس ہیری کے ساتھ شاہی خاندان ہی نہیں بلکہ برطانیہ بھی چھوڑ دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ وہ پھر کبھی برطانیہ واپس نہیں آئیں گی، شاہی مصنف نے کہا ہے کہ میگھن کے دوبارہ برطانیہ آنے میں کافی وقت لگے گا۔

ٹام کوین نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ وہ جملہ یاد رکھنا چاہیے کہ ’’کبھی نہیں‘‘ کبھی نہ کہو، کیوں کہ جب آپ اپنا خیال بدلیں گے تو یہ بیان آپ کو پریشان کرے گا، بالخصوص جب آپ میگھن جیسی عوامی شخصیت ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں